ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر سیا سی جماعتوں سے مشاورت کریگا،  سکندر سلطان راجا

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ  الیکشن کمیشن قانون کے مطابق ضابطہ اخلاق پر سیا سی جماعتوں سے مشاورت کریگا ، انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونگے اور تمام پارٹیوں کو یکساں مواقع میسر ہونگے۔

سیاسی  پارٹیوں  کے ساتھ مشاورتی عمل کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے وفد  سے ملاقات کرتے ہوئے  چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ  ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پرسخت قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا اس مقصد کے لئے مانیٹرننگ ونگ کو مزید بہتر اور مضبوط کیا گیا ہے۔

مشاورتی اجلاس  کی صدارت چیف الیکشن کمشنر   نے کی، اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شر کت کی، مسلم لیگ (ن )کی طرف سے  احسن اقبال،راناثنا اللہ  ، زاہد حامد ، اعظم نذیر تارڑ ، عطا اللہ تارڑ  اور اسد جونیجو  نے اجلاس میں شرکت کی۔

  اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ سی سی آئی نے مردم شماری کے رزلٹ اور اسکی اشاعت اتفاق رائے سے منظور کی ہے کیونکہ تمام سیاسی پارٹیوں نے معاہد ہ کیا تھا کہ 2023کے انتخابات نئی مردم شماری پر ہونگے۔

  الیکشن کمیشن کے طرف سے جاری کردہ حلقہ بندی کا شیڈول آئین اور قانون کے عین مطابق ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تجویز پیش کی کہ انتخابی فہرستوں کی تجدید( Updation)کا عمل بھی حلقہ بندی کے ساتھ ساتھ ہونا چاہیے   تاکہ حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تجدید کا عمل ایک ہی مرحلے میں مکمل ہوجائے  اور انتخابات کے انعقاد میں تاخیر نہ ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں