ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیل میں عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات ہیں، بشریٰ بی بی کا بیان حلفی

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ جیل میں عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات ہیں۔

سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے اپنے بیان حلفی میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ مشکلات اور تاخیر کے باعث عمران خان سے 22 اگست کو اٹک جیل میں ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بیان حلفی میں بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جدوجہد، ہر قربانی دینے اور مشکل کا سامنے کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت خراب ہو رہی ہے۔ دوران قید عمران خان کا وزن بھی کم ہوا ہے۔

بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ 70 سالہ شخص کی گرتی صحت ان کی زندگی کے لیے سنگین خطرہ ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں