ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ذکا اشرف کی ممکنہ برطرفی کیس،وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور: ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)انتخابات کے معاملے پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں ذکا اشرف کی ممکنہ برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ مجاز اتھارٹی چیئر مین بورڈ آف مینجمنٹ کو ہٹانے کے حوالے سے اپنا مائنڈ اپلائی کرے۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کب ہونا ہے اور پی سی بی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کیوں نہیں آیا۔اس موقع پر ذکا اشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگلے ایک ہفتے میں انتخابی شیڈول عدالت پیش کر دیا جائے گا اور ایک ہفتے میں ہی انتخابات کرائے جائیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں