اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کی ترجمان اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتیں ریاستی دہشت گرد اور چوروں کی پناہ گاہ نہیں ہوتیں، عمران خان نے پاکستان پر حملہ کیا، ریاستی مفادات کو نقصان پہنچایا، اسے تحفظ دینے سیریاست کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ جج ریاست کے مجرموں کو سزا دیتے ہیں، سہولت کاری نہیں کرتے، قومی اداروں پر حملہ کرنے، شہدا ء اور قومی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے ریاستی مجرم کی سہولت کاری پاکستان کے دشمنوں اور مجرموں کی سہولت کاری اور حوصلہ افزائی کے مترادف ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یاد رکھیں کہ جسے تحفظ دیا جا رہا ہے، اس نے ریاست پر حملہ کیا تھا۔9مئی کے مجرم کو تحفظ دینا ہے تو “گڈ لک ٹو یو” ۔ریٹائرمنٹ کے بعد عوام آپ کو “گڈ ٹو سی یو” نہیں کہے گی ۔
