ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے زائرین کی سہولت کیلئے عراقی ائر لائن  اضافی فلائٹس کی اجازت  دے دی

 اسلام آباد: عراقی سفیر حامد عباس لفتہ  کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن فرحت حسین خان  سے ملاقات، پاکستان نے زائرین کی سہولت کیلئے عراقی ائر لائن  اضافی فلائٹس کی اجازت  دے دی۔

پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن فرحت حسین خان سے ملاقات کی۔

مشیر برائے ایوی ایشن فرحت حسین خان نے کہاکہ پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات مذہب اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں، عراقی سفیر نے کہاکہ عراق پاکستان  کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

ملاقات میں عراقی سفیر نے اربعین کے لیے اضافی فلائیٹس  کامعاملہ زیر بحث آیا جس پرعراق کی قومی ائر لائن عراقی ائر ویز ( Iraqi Airways )کو اربعین کے سلسلے میں زائرین کی سہولت کیلئے اضافی فلائٹس کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

 فرحت حسین خان نے کہاکہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی ایوی ایشن کے شعبہ میں فروغ کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں