ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کیساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے کوششیں کریں گے، امریکا

economic relations

کراچی: شہر قائدمیں مقرر امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ کام کیا جائیگا۔

کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد بات چیت کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ آج کا یہ دورہ امریکی عوام کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مضبوط مشترکہ تعلقات کے عزم کا اعادہ ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری بڑھانے کے طریقے تلاش کرنے، وسیع الشراکتی کاروباراور تعلیمی مواقع کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے میں تعاون اس عزم کا حصہ ہے۔

کانرڈ ٹربل کا کہنا تھا کہ مزار قائد پرحاضری دے کر محمد علی جناح کے عظیم ورثے کو خراج عقیدت پیش کرنا باعث فخر ہے، امریکا بانی پاکستان کے متحد اور جمہوری سماجی انصاف یکساں معاشی مواقع اور برابری کے اصولوں پر مبنی پاکستان کے اعلی مقصد سے متفق ہے اور اسے نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یہ اقدارہمیں بھی یکساں عزیز ہیں۔

قونصل جنرل ٹربل نے مزار کے بعد لیاقت علی خان اور قائد اعظم کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کے مزاروں پر بھی حاضری دی اور مزار سے ملحقہ میوزیم کا دورہ کرکے قائد اعظم محمد علی جناح کی کثیرالجہتی زندگی سے منسوب نوادرات کا مشاہدہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں