ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور؛ فائرنگ کے تبادلے میں علی مسجد خودکش دھماکے کا سہولت کار دہشتگرد ہلاک

 پشاور: خیبر کے علاقے سور کمر میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ حدود جمرود علاقہ سور کمر میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ابوزر آفریدی مارا گیا۔

ہلاک دیشت گرد ابوذر آفریدی کا تعلق لنڈی کوتل سے  تھا اور وہ علی مسجد خوکش دھماکے کا سہولت کار تھا۔

واضح رہے کہ علی مسجد تھانہ کی حدود میں مسجد اہل حدیث میں 24 جولائی کو خودکش دھماکہ ہواتھا جس میں یڈیشنل ایس ایچ او عدنان شہید ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد کی لاش جمرود اسپتال  منتقل کردی گئی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں