ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوک اسٹوڈیو گلوبل نے شے گل کا نیا گانا ریلیز کر دیا

کراچی: عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے گانے پسوڑی سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی نوجوان گلوکارہ شے گل کا نیا گانا جاری کر دیا گیا۔

کوک اسٹوڈیو گلوبل نے گلوکارہ شے گل کی سُریلی آواز میں نیا گانا ’میرا سویرا‘ ریلیز کردیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

میرا سویرا شے گل کا پہلا سولو ٹریک ہے جس میں گلوکارہ اپنی آواز کا جادو جگاتی نظر آرہی ہیں۔ اس گانے کی شاعری اور دھن تنہائی اور مایوسی کے احساسات سے لڑنے سے متعلق ہے۔

شے گل کے اس نئے گانے کو عمیر طاہر نے پروڈیوس کیا ہے۔ ’میرا سویرا‘ شے گل کا کوک اسٹوڈیو گلوبل پر دوسرا گانا ہے۔

کوک اسٹوڈیو گلوبل کیلئے شے گل نے پہلا گانا ’ون لو‘ گایا تھا جس میں انہوں نے ترک گلوکار ایودیکی سات کے پرفارم کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں