روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین نے رات کے وقت 42 ڈراونز کے ساتھ کریمیا پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
وزارت کی جانب سے ایک تحریری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج کے ڈراؤنز حملے کو روک دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے 42 ڈرأنز کا تعین کیا گیا "کریمیا کی سرزمین پر فائر کھولنے کے نتیجے میں 33 کو ریڈیو الیکٹرانک جنگی آلات کے ذریعے ڈرأنز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی گرا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔”
روس نے سال 2014 میں کریمیا سے اپنا الحاق کیا تھا۔