روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ رات کے وقت دارالحکومت ماسکو اور ماسکو علاقے پریوکیرین کے ڈراؤن حملے کی کوشش کا سد باب کر لیا گیا ہے۔
وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین نے صبح 3 بجے کے قریب ماسکو کے علاقے میں تنصیبات پر ڈرون سے "دہشت گردانہ حملے” کی کوشش کی۔
اس حملے کا سد باب کرنے کا اعلان کرنے والے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ "ڈراؤن کو ماسکو علاقے کی تحصیل استرا میں فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے۔”
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں اطلاع دی ہے کہ حملے کی کوشش میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر کام کر رہی ہیں۔
طاس نیوز ایجنسی کی ایوی ایشن سروسز پر مبنی خبر میں بتایا گیا کہ دارالحکومت ماسکو کے ونوکووو، شیریمیتووف اور دومودیدوف ہوائی اڈوں پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کو عارضی طور پر روک دیا گیا اور پھر پروازیں معمول پر آ گئیں۔م