ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واپڈا افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنیکا فیصلہ

Decision

اسلام آباد: واپڈا کے گریڈ 17 تا 22 تک کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے ناقابل برداشت بلوں کی وجہ سے احتجاج کرنے والی عوام نے حکومت کو اہم فیصلہ کرنے پر مجبور کر دیا۔ عوام کی شدید تنقید کے بعد وفاقی حکومت نے واپڈا افسران کو بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے نگران وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں سمری پیش کی جائے گی، کابینہ کی منظوری کے بعد واپڈا کے گریڈ 17 تا 22 تک کے ملازمین کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بل آنے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی اور صارفین کو بجلی کے بِلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں