ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمسن بچیوں سے زیادتی کے مجرموں کو عمرقید بامشقت کی سزا کا حکم

 کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کم سن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں 2 ملزمان کو عمر قید بامشقت کی سزاؤں کا حکم دیدیا۔

استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت کیے جانے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کم سن بچیوں سے زیادتی کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

کیماڑی میں بچی سے زیادتی کے ملزم شریف کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی جب کہ سرجانی ٹاؤن میں بچی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم طارق عالم کو 10 برس قید با مشقت کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ گزشتہ برس درج کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں