ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا چیف جسٹس عامر فاروق کیخلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسویس ایشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کیخلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسویس ایشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمے داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف چلنے والی مہم کی مذمت کرتے ہیں،  وہ غیر جانبدار اور دیانت دار جج ہیں۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق اپنی اصول پسندی کی وجہ سے مشہور ہیں، ان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں