ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کا 9 مئی واقعات میں ملوث افراد سے اظہار لاتعلقی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے 9 کے واقعات میں ملوث افراد سے لاتعلقی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ  گرفتار ہوگیا تھا، کسی کو فون کر کے اشتعال نہیں دلایا،جلاو گھیروا میں میری پارٹی کے کارکن نہیں، کوئی اور افراد تھے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جمعہ کے روز اٹک جیل میں چیئرمین تحریک انصاف سے 6 مقدمات میں تفتیش کی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور سمیت پوری جے آئی ٹی ٹیم نے سابق وزیر اعظم سے سوالات کئے۔ 

جے آئی ٹی نے پوچھا کہ 9 مئی کے بارے میں آپ کی جانب سے اشتعال دلانے کے شواہد موجود ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں گرفتار ہوگیا تھا، کسی کو فون کر کے اشتعال نہیں دلایا۔  

جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ ایسی ویڈیوز اور کلپس ہیں جن میں مظاہرین آپ کا نام لیتے نظر آتے ہیں، جس پر سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ کسی کو نہیں اکسایا سب اپنے طور پر کنٹونمنٹ کے علاقے میں گئے، جلاو گھیروا میں میری پارٹی کے کارکن نہیں، کوئی اور افراد تھے۔ 

جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعے کو آدھا گھنٹہ اٹک جیل میں تفتیش کی، واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 9 مئی سے متعلق دہشت گردی کے 6 مقدمات درج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں