ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناظم آباد انڈر پاس میں سائن بورڈ گرنے سے ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 زخمی

  کراچی: ناظم آباد انڈر پاس میں سائن بورڈ گرنے سے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 زخمی ہوگئے جن میں سے ایک  اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ناظم آباد سے لیاقت آباد جانے والے انڈر پاس میں سائن بورڈ گرنے سے پیش آیا۔  ایس ایچ او ناظم آباد شاہد خان نے بتایا کہ ناظم آباد انڈر پاس محسن بھوپالی کے نام کا بورڈ گرنے کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے 3 افراد زخمی ہوئے۔

ایک موٹر سائیکل پر شاہ فیصل کالونی کے رہائشی 2 افراد کاشف اور عامر سوار تھے جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر عزیز آباد کا رہائشی شاہد سوار تھا۔

ایدھی حکام کے مطابق  زخمی 35 سالہ عامر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں