ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جی ۔20 اجلاس میں روسی صدر شریک نہیں ہونگے

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھارت میں ہونے والے جی 20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی

روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، صدر پوٹن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نہیں جائیں گے، جی 20 اجلاس میں روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگی لارووف کریں گے۔

قبل ازیں، روسی صدر اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریملن کے مطابق، پوٹن اور مودی نے تجارت، توانائی اور خلائی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے برکس کی توسیع اور جی 20 اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں جی20ممالک کا سربراہی اجلاس اگلے ماہ نئی دلی میں منعقد ہوگا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں