ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ میں دو نئے وزرا شامل

 پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے لیے مزید وزرا نے حلف اٹھالیا، جس کے بعد وزرا کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی، جہاں گورنر نے نئے وزرا انجینئر عامر ندیم درانی اور انجینئر احمد جان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان، نگران وزراء، سرکاری افسران اوردیگرحکام شریک تھے۔

دو نئے وزرا کی حلف برداری کے بعد بعد نگران صوبائی وزراء کی تعداد بڑھ کر 11ہوگئی ہے جبکہ وزیراعلی کے دومشیر اورایک معاون خصوصی بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انجنیئرعامر ندیم درانی کو ٹرانسپورٹ اور محکمہ صنعت جبکہ انجنیئراحمدجان کو معدنیات اور انرجی وپاورکے محکمے کا قلندران سونپا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں