ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دریائے ستلج کے سیلابی ریلے سے بند ٹوٹ گئے، سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب

بہاولپور:دریائے ستلج کے سیلابی ریلے سے جلالپور کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب آ گیا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو 14 کشتیوں کے ذریعے منتقل کیا جارہا ہے۔ 

سیلابی ریلے نے احمد پور شرقیہ کے دریائی بیلٹ میں تباہی مچادی جس سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ  ہوگئیں جب کہ بہاولنگر میں درجنوں آبادیاں پانی کی لپیٹ میں آگئیں۔ 

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، گنڈا سنگھ، سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاو ایک لاکھ 8 ہزار کیوسک ہے۔ 

ترجمان کے مطابق ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 98 ہزار 878 اور اخراج 85 ہزار 14 کیوسک ہے جبکہ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کا بہا 82 ہزار 916 کیوسک ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ میلسی سائفن کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پنجاب کے دیگر دریاوں میں پانی کا بہاو نارمل ہے۔ 

ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق مون سون بارشیں 4 ستمبر تک جاری رہنے کے امکانات ہیں اور تمام بڑے دریاوں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں