ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’صدی کا سب سے بہترین ٹریلر دیکھا‘، کرن جوہر کی پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی


فوٹو: انسٹاگرامفوٹو: انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر کی مبہم پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ 

فلمساز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ انہوں نے صدی کا سب سے بہترین فلم ٹریلر دیکھا ہے جبکہ انہوں نے کسی فلم کا نام نہیں لکھا۔

کرن جوہر کے نام نہ لکھنے کے باوجود کنگ خان کے مداحوں نے اسے میگا تھرلر ’جوان‘ کا متوقع ٹریلر قرار دیا ہے۔

karan Joharkaran Johar

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کی ریلیز میں دو ہفتے رہ گئے ہیں اور اس کا ٹریلر جلد ریلیز کیا جائے گا جس کا مداح بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

’جوان‘ 7 ستمبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تامل، کناڈا، ملیالم اور تیلگو زبان میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں