ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے کسی بھی دوسرے کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست دائر کردی

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے لیے درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلے سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کردی۔

عمران خان نے یہ درخواست اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے، نیب اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

یہ پڑھیں : عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں