ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سوشل میڈیا مہم پرخصوصی جے آئی ٹی تشکیل

 اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا مہم  کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) تشکیل دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے معاملے پر خصوصی جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔

خصوصی جے آئی ٹی  ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کی سربراہی میں کام کرے گی جس میں آئی ایس آئی، آئی بی اور  اسلام آباد پولیس کے نمائندے شامل ہوں گے۔

خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 15 دن کے اندر  وزارت داخلہ  کو رپورٹ جمع کروائے گی۔ ایف آئی اے کی جانب سے  خصوصی جے آئی ٹی کو ہر طرح کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں