ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو فوری ہٹانے کا حکم

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کو عہدے سےفوری  ہٹانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ندیم اسلم چودہری غیرجانبداری کے ساتھ کام نہیں کر سکے جس کی وجہ سے اُن کا عہدے پر رہنا ممکن نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو احکامات جاری کر دیے۔ مذکورہ احکامات سیکرٹری عمر حمید نے جاری کیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق موجودہ حالات میں آزادانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کی ضرورت ہے، اس اہم ذمہ داری سے عہدہ  برا ہونے کیلئے پیشہ ور اور غیر جانبدار افسر کی ضرورت ہے، موجودہ چیف سیکرٹری کے پی کے الیکشن کمیشن کو درکارمعاونت فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف سیکرٹری کے پی کے ندیم اسلام چودہری کو تبدیل کر کے مناسب اور تجربہ کار افسر کی تعیناتی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں