ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت اور جج کی اہلیت کو چیلنج کردیا

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کیے جانے کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے وزارت قانون کے عدالت اٹک جیل منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

عمران خان نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع

عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت اٹک جیل میں منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن غیر قانونی ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ عمران خان نے انسداد دہشت گری عدالت نمبر ون کے جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کا اختیار سماعت بھی چیلنج کیا ہے اور کہا ہے کہ انسداد دہشت گری عدالت ون کے جج اس معاملے میں مطلوبہ اہلیت کے بنیادی معیار پر بھی پورا نہیں اترتے۔

عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر عدالت نے نوٹسز جاری کردیے، سلمان صفدر

اس حوالے سے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جیل ٹرائل کو چیلنج کیا گیا ہے، وزارت قانون کے نوٹی فکیشن کو معطل کرنے کی درخواست پر عدالت نے نوٹس جاری کردیے ہیں، عدالت نے 2 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، آج ہماری طرف سے تین درخواستیں دائر کی گئی ہیں، سائفر کیس کو اوپن کورٹ میں چلانے کیلئے بھی درخواست دائر کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں