ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو مرمت کیلیے روزانہ تین گھنٹے تک بند رکھنے کا فیصلہ

  کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کو مرمتی کام کے لیے یومیہ بنیاد پر 2 سے 3 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رن وے25 ایل کو 5 ماہ تک روزانہ بندش کے دوران رن وے کی مرمت کا فیصلہ کیا ہے، رن وے کی مرمت کے حوالے سے باقاعدہ طورپرنوٹم جاری کرکے ائیرلائنزکو آگاہ کرتے ہوئے ہفتہ وار بنیاد پر رن وے کی مختصر وقت کے لیے بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

سی اے اے کے مطابق پیرتا اتوار مختلف اوقات مین رن وے کی مرمت ہوگی، 25 اگست 2023 سے 23 جنوری 2024 تک کراچی ائیرپورٹ رن وے نمبر 25 ایل کی مرمت کا کام ہوگا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق رن وے کی مرمت کے دوران فضائی آپریشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ پروازوں کی آمدروفت کے لیے متبادل رن وے موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں