ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کا بل تو دینا ہوگا، جومعاہدے ہوئے وہ ہرصورت پورے کریں گے، وزیراعظم

 اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلز کا معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر دیکھ رہے ہیں، بل تو دینا ہوگا، جومعاہدے ہوئے وہ ہرصورت پورے کریں گے۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف کو بجلی کے بلز کے معاملے میں تجاویز دی ہیں خود کچھ نہیں کہوں گا کیا کررہے ہیں، مہنگائی اتنا بڑا مسئلہ نہیں کہ پہیہ جام ہڑتال کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹے وعدے کریں گے اور نہ اپنی ذمہ داریوں سے ہٹیں گے، میں نے اپنے وزرا کو کرنے والے کاموں کا ٹارگٹ دے دیا ہے، جو کام نہیں کرسکتے ان کا بتائیں گے کہ وہ کیوں نہیں کرسکتے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے، الیکشن ہوگا تو ہم چلے جائیں گے۔ علاوہ ازیں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پروفیشنل کابینہ بنائی، آئین نے تو ٹیکنوکریٹس کی سینیٹ میں جگہ بنائی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں