ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو فری یونٹس ختم کرنے سےکوئی بچت نہیں ہوگی، پاورڈویژن

 اسلام آباد: واپڈا اور وزارت آبی وسائل نے بجلی کمپنیوں کے ملازمین کوبجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت کردی۔ 

ذرائع کے مطابق وزارت آبی وسائل نے مؤقف اختیار کیا کہ فری یونٹس ختم کرنے سےکوئی بچت نہیں ہوگی جبکہ نیپرا نے فری یونٹس کی بجائے یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی تجویز دیدی۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے بجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی تھی جس کے بعد  نیپرانےفری یونٹس کی بجائے یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی تجویز دے دی۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ ریٹائرڈ، حاضر سروس ملازمین (مجموعی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 171) کو ماہانہ 3کروڑ47 لاکھ 58 ہزار 825 فری یونٹس دیے جارہے ہیں، ملازمین کوماہانہ تنخواہ میں فری یونٹس کے برابر رقم دی جائے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں