ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجربرادری کا 2 ستمبر کو فیصل آباد میں بھی مکمل شٹرڈاؤن کا اعلان

فیصل آباد:  تاجربرادری نے2ستمبر کو فیصل آباد میں بھی مکمل شٹرڈاؤن کااعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ، تاجر راہنماؤں محمداسلم بھلی، مزدورراہنماؤں بابالطیف انصاری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے چوک گھنٹہ گھر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بلوں میں ہونے والاظالمانہ اضافہ واپس لینا پڑے گا،اگرقوم اب بھی نہ بیدار ہوئی تو آئی ایم ایف کے غلام درغلام حکمران عوام کو بھکاری بنادیں گے۔

انہوں نے کہاکہ  یہ سیاسی نہیں بلکہ عوامی مسئلہ ہے،پوری قوم کویک زبان ہوکراس مسئلہ پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔کسی کو بجلی کے میٹر کاٹنے نہیں دیں گے۔سابقہ حکمرانوں کے ستائے عوام کو نگران حکومت بھی ریلیف نہیں دے سکی۔حکمران اگرعوام کو ریلیف نہیں دے سکتے توتکلیف بھی نہ دیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں