ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابتدائی اوور میں وکٹوں کیلئے مشہور شاہین سے بھارتی میڈیا پریشان، پروپیگنڈا شروع کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پہلے اوور میں وکٹیں حاصل کرنے کے لیے مشہور شاہین آفریدی سے پریشان بھارتی میڈیا نے فاسٹ بولر کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ کل بروز ہفتہ 2 ستمبر کو سری لنکا کے پالیکلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوال اٹھانا شروع کر دیے اور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ شاہین آفریدی نیپال کے خلاف میچ کے دوران فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیپال کے خلاف میچ میں میڈیکل اسٹاف نے بانڈری لائن پر شاہین آفریدی کی ٹریٹمنٹ کی۔

بھارتی میڈیا نے شاہین آفریدی کے پاک بھارت میچ سے ممکنہ باہر ہونے پر متبادل بولر کا نام بھی دے دیا اور کہا کہ محمد وسیم جونئیر کو بھارت کے خلاف میچ میں شاہین کی جگہ کھلایا جائے گا۔

اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے نیپال کے خلاف مکمل فٹنس کے ساتھ پانچ اوورز کیے، شاہین آفریدی مکمل فٹ ہیں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

 گرم موسم کی وجہ سے شرٹ تبدیل کرنے کے لیے باہر گئے اور پھر شاہین آفریدی واپس آ گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں