ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی کے خلاف وکلا کا پنجاب میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

راولپنڈی: پنجاب بار کونسل نے بجلی، پٹرول، ڈیزل، چینی کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ 

پنجاب بار کونسل کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی اور پٹرول سمیت دیگر اشیا کے قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے سے مہنگائی نے متوسط طبقے کی کمرتوڑ دی ہے۔

بار کونسل نے احتجاجاً 2 ستمبر کو صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے زور دیا کہ بجلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں