ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ:پرواڈ بوائز کےلیڈر کو 17 سال قید کی سزا

امریکہ میں 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے کے مقدمے  میں” پراؤڈ بوائز ” کے دو رہنماؤں کو  طویل قید کی سزا سنا دی گئی۔

خبرکے مطابق، کیپیٹل ہل پر 6 جنوری 2021کو حملہ کیا گیا تھا  جس میں انتہائی دائیں بازو گروپ کے ایک اعلیٰ لیفٹیننٹ جوزف بگس کو 17 سال کی سزا سنائی گئی ہے جو اب تک کی تمام سزاؤں میں دوسری بڑی سزا ہے۔

جوزف بگس کے علاوہ  ایک اور رہنما زچری ریحل کو 15 سال قید ہو رہی ہے۔

 کیپٹل ہل حملے سے متعلق 1100 سے زائد مقدمات میں کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سے قبل امریکہ میں 2021 میں کیپیٹل ہل پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملےکے مقدمے میں حملہ آوروں کے سرغنہ اسٹیورٹ رہوڈز کو 18 سال قیدکی سزا سنائی گئی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں