ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کی پاکستان میں دہشت گرد حملے پر شدید مذمت

ترکیہ  نے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ  کے  شہر بنوں میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ "خیبر پختون خواہ  کے شہر بنوں کے  علاقے جانی خیل میں ایک فوجی قافلے  کے گزر کے وقت  کیے گئے خود کش حملے میں 9 فوجیوں کی شہادت اور 5 کے زخمی ہونے کی  افسوسناک  اطلاع نے ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے۔”

اس حملے کی شدید مذمت کیے جانے کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ "بطور ترکیہ ہم برادر ملک پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اس کے شانہ بشانہ ہونے کا اعادہ کرتے ہیں۔  شہیدوں کی مغفرت  کے دعا گو ہیں اور ان کے لواحقین، دوستوں اور برادر پاکستانی عوام اور حکومت  سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی فی الفور شفایابی کے دعاگو ہیں۔”

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں