چنئی: بھارت کے میگا اسٹار رجنی کانت کی فلم ‘جیلر’ کے سپر ہٹ ہونے پر انہیں مہنگی گاڑی اور کروڑوں روپے تحفے میں مل گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کی تامل فلم جیلر دنیا بھر میں اب تک 600 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔ ’جیلر‘ کو تامل فلموں کی تاریخ میں دوسری کامیاب ترین فلم قرار دیا جا رہا ہے۔
فلم کی غیر معمولی کامیابی پر پروڈکشن ہاؤس کے مالک کلانتھی مارن نے رجنی کانت کو 100 کروڑ روپے کا چیک اور جدید ماڈل کی بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی۔پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے تحفے میں دی گئی کار کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ رجنی کانت کو تحفے میں دی گئی کار کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔ پروڈیوسر کی جانب سے رجنی کانت کو پھول اور مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے کے چیک دینے کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔
Info coming in that, the envelope handed over by Kalanithi Maran to superstar #rajinikanth contains a single cheque amounting ₹1⃣0⃣0⃣ cr from City Union Bank, Mandaveli branch, Chennai.
This is a #Jailer profit sharing cheque which is up above the already paid… pic.twitter.com/I6TF6p4SvL
— Manobala Vijayabalan (@ManobalaV) August 31, 2023
رجنی کانت کی فلم کی ریلیز بھارت میں کسی تہوار سے کم نہیں ہوتی فلم جیلر 10 اگست کو ریلیز ہوئی تھی اور اس روز بڑی تعداد میں ملازمین کی چھٹی کی درخواستیں موصول ہونے کے بعد تامل ناڈو کی 2 کمپنیوں نے تعطیل کردی تھی۔
فلم جیلر میں رجنی کانت کے ساتھ بالی وڈ اداکار جیکی شروف اور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔