ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حلیم عادل شیخ 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ، تفتیشی افسر نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے رہنما ہیں،انکی ہدایت پر کارکنوں نے 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کی ، ان کے اشتعال دلانے پر پولیس موبائل کو دیگر املاک کو کارکنوں نے نقصان پہنچایا، حلیم عادل شیخ سے تحقیقات کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹان تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں