ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ہمارا عزم کمزور نہیں کر سکتے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں پاک فوج پر ہونے والے خودکش حملے میں زخمی جوانوں کی عیادت کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدل ہیں اور ان کے حملے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

قبل ازیں آرمی چیف کو خودکش دھماکے کے ساتھ سیکورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہدا کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، دہشت گردی کی کے ناسور کوہر قیمت پر ختم کریں گے۔

آرمی چیف نے بنوں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کویقین دلایا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں