ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

  کراچی: سندھ بھر میں مچھروں کی بھرمار کے باعث ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال صوبے میں ملیریا کے 2 لاکھ 69 ہزار 596 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں حیدرآباد ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں جنوری تا اگست 1 لاکھ 32 ہزار 441 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میرپور خاص میں 65 ہزار 807 ، لاڑکانہ میں 48 ہزار 499 اور سکھر ڈویژن میں 11 ہزار 591 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہید بے نظیرآباد میں 4 ہزار 924 اور کراچی میں 1834 کیسز رپورٹ ہوئے ہین تاہم رواں سال ملیریا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں