ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرانشاہ: دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، میجر اور سپاہی شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر اور سپاہی شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے یکم ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آپریشن کی قیادت میجر عامر کررہے تھے، جنہوں نے دہشت گردوں کو گھیر لیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے فائرنگ کی تو انہوں نے جوابی فائرنگ کی۔ دو طرفہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد قوم کے 2 بہادر بیٹے میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف  نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں