ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واشک: سی ٹی ڈی کی کارروائی ،5دہشت گر دہلاک ،3فرار

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے  5 دہشت گرد ہلاک کردیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ  ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا اور ساتھی حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقہ کی سرچنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں