ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرول اور ڈیژل کی قیمت کی ٹرپل سینچری بعد چینی کی ڈبل سینچری کا امکان

 راولپنڈی: پٹرول اور ڈیژل کی قیمت کی ٹرپل سینچری بعد اب چینی کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔ 

راولپنڈی کی اوپن مارکیٹ میں چینی اندرون شہر 190روپے کلو نواحی ایریازمیں195 کلو ہوگئی۔ چینی کا 50 کلو کا تھیلہ اضافہ کے ساتھ 9050روپے ہوگیا جبکہ چینی کی سپلائی میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ صدر کے مطابق چینی کی ہول سیل قیمت بڑھنے سے 190روپے کلو چینی فروخت کرنا شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ 9050روپے تھیلہ، ٹرانسپورٹیشن، لوڈنگ ان لوڈنگ اخراجات سے پرچون میں چینی200روپے ہونے کا خدشہ ہے، مہنگی چینی خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں