ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان اور کترینہ کیف کی ’ٹائیگر3‘ کا پہلا پوسٹر جاری

 ممبئی: یش راج فلمز نے اپنی بلاک بسٹر اسپائے یونیورس کی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا۔ 

میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف نظر آئیں گی اور اسے دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

پوسٹر سے ظاہر ہوتا ہے کہ بالی وڈ کے دونوں سپر اسٹار ایک نئے خطرناک مشن پر روانہ ہوں جس میں ناظرین کو ششدر کردینے والے ایکشن مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔

ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔

یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی ’وار‘ اور شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ ہندی سینما میں دھوم مچا چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں