ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہندوستان نے کشمیر کے نہتے لوگوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے، سردارعتیق احمد

مظفرآباد:آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ  نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت حق خودارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

سردارعتیق احمدخان نے کہاکہ   ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے لوگوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور 5 اگست 2019 کے بعد بھارتی مظالم میں شدت آئی ہے، ہندوستان کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر گزشتہ 76 برس سے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیں ہندوستانی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد چاہتے ہیں جس میں جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت کی ضمانت دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں