اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھ کر جاری ترقیاتی سکیموں کے تمام ترقیاتی فنڈز کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کردیا انھوں نے اعتراف کیا ہے کہ جو بجلی کے بل جلائے جا رہے ہیں اورلوگ سڑکوں پر ہیں،یہ ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
خط کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی فنڈز منجمد کرنے کے احکامات ان غریبوں کو مزید مشکلات میں مبتلا کر دے گا جو اپنی بجلی کا بل نہیں ادا کر سکتے، جن کے لئے سیلاب سے تباہی کے بعد گھروں کی تعمیر بہت ضروری ہے اور ان غریبوں کے بجٹ پر پابندی لگانا انتہائی ظالمانہ فیصلہ ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری زیر دستخطی گواہ ہیں کہ جب پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 میں ترمیم پر بحث کی جا رہی تھی اور کمیٹی کے معزز ممبران نے متفقہ طور پر کہا تھا کہ نگران حکومت کو بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔