ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

لاہور:ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

بی سی سی آئی کا وفد 2 روزہ دورے پر واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچا۔ ہوٹل پہنچنے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکا اشرف نے وفد کا استقبال کیا۔

وفد میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی ، نائب صدر راجیو شکلا، ڈائریکٹر بی سی سی آئی یودھویر سنگھ اور سیکرٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم شامل ہیں۔بھارتی وفد پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

گورنر ہائوس پنجاب میں بھارتی وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ کا وفد 2008 کے بعد پاکستان آیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں