ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بشری بی بی

 لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

انہوں نے وفاق، نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا سابق وزیر اعظم پاکستان کی اہلیہ ہوں، میرے شوہر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بشری بی بی نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں، شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بشری بی بی نے استدعا کی کہ جون 2022 سے پہلے میرے خلاف کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر التوا نہیں تھی، مجھے جون 2022 سے لیکر ابتک درج، خفیہ مقدمات، انکوائری، انوسٹی گیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں، عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے روکا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں