ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کی قیادت میں تعلیم کے شعبے میں انقلاب لائیں گے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو نواز شریف کی سربراہی میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات لے کر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جی سی ایس ای کے امتحان کے 34 مضامین میں اے اسٹار گریڈ حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے والی 16 سالہ طالبہ ماہ نور چیمہ سے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ہوئی۔

نواز شریف نے امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے پر طالبہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا۔

اس موقع پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ’اس بچی نے اپنی قابلیت سے پوری قوم کو پیغام دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ہم دونوں بھائی یہاں کھڑے ہوکر پاکستانی قوم کی نمائندگی کررہے ہیں اور قومی کی بیٹی کو شاباش دے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ’اللہ تعالیٰ نے اگر موقع دیا تو میاں نواز شریف کی قیادت میں تعلیم کے میدان میں انقلابی اصلاحات لائیں گے اور خاص طور پر ایسے بچے اور بچیوں کو مواقع فراہم کریں گے جن کے پاس مالی وسائل نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں