لاہور : امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی کلو چینی 200 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ آٹا 180 سے 200 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
محمد جاوید قصوری نے کہاکہ حکومت قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی بڑی وجہ چینی کی ہمسایہ ملک اسمگلنگ ہے اگر اس پر قابو نہیں پایا گیا تو چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ نگران حکومت عوام کے مسائل میں کمی نہیں کر سکتی تو مشکلات میں اضافہ بھی نہ کرے اور آئین و قانون کے مطابق انتخابات کروا کر منتخب حکومت کو موقع دیا جائے ۔ پاکستان مزید کسی قسم کے انتشار اور افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔