ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

۔4 ستمبر: حجاب کا تصور ایک پوری تہذیب کی نمائندگی کرتا ہے، رخشندہ منیب

کراچی: حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ  حجاب کا تصور ایک پوری تہذیب کی نمائندگی کرتا ہے، اسلام کے احکام حجاب کی مخاطب صرف عورت نہیں، معاشرے کا ہر فرد ہے۔

رخشندہ منیب نے کہاکہ   ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں ہمارے دین نے عفت و عصمت کا ایک خوبصورت نظام دیا ہے جو مہذب سوسائٹی کو تشکیل دیتا ہے ۔آج حالات و واقعات اس بات کو ثابت کررہے ہیں کہ ہر دور میں اسلام کے دیے ہوئے ضابطے ہی معاشرے کے استحکام اور تحفظ کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  اسی سلسلے میں”04ستمبر عالمی یوم حجاب ”کے حوالے سے ملک کے ہر صوبے اور چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی ، تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں یوم حجاب پر پریس کانفرنسز اہتمام کیا جائے گا ۔

رہنما جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا کہنا تھا کہ  مختلف اداروں اور این جی اوز کے ساتھ چادر اور چار دیواری کے تحفظ پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے مشاورتی فورمز کا اہتمام کیا جائے گا ۔صوبہ سندھ کے بڑے بڑے شہروں بدین، شکار پور،سانگھڑاور خیرپور اور دیگر مقامات پر چادر، چار دیواری اور حجابی تہذیب کے اثرات پر پروگرامزمنعقد کروائے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں