ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ: نیپال کو بھارت کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست

پالی کیلے: ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں نیپال کو بھارت کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق پالی کیلے میں ہونے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپال کی ٹیم 48.2 اوورز میں 230 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ بارش کے باعث بھارت کی بیٹنگ 2.1 اوورز میں 17 رنز پر روک دی گئی تھی اور تاخیر کی وجہ سے بھارت کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 23 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا گیا۔

بھارت نے 145 رنز کا ہدف 20.1 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ روہت شرما نے 74 اور شبمن گل نے 67 رنز بنائے۔ قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کے اوپنر کشال بھرتیل نے 38 اور آصف شیخ نے 58 رنز کے ساتھ ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا تھا۔

نیپال کی پہلی وکٹ 65 رنز پر گری جبکہ 77 رنز پر دوسرا کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گیا۔ نیپال کی تیسری وکٹ 93 رنز اور چوتھی وکٹ 101 رنز پر گری۔ سومپال کامی 48، کشال بھرتیل 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے محمد سراج اور رویندرا جدیجا نے 3، 3 جبکہ محمد شامیہارڈیک پانڈیا، شرڈل ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم نے فیلڈنگ کے دوران تین کیچز بھی چھوڑے۔ بھارتی ٹیم نے جسپریت بمراہ کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں