ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی کی آبادی میں داخل ہونے والا ریچھ 3 دن بعد پکڑا گیا

راولپنڈی بھاٹہ چوک کی مقامی آبادی میں داخل ہونے والا ریچھ 3 دن بعد پکڑا گیا، ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم ظفر نے ریچھ کو ٹریس کیا، ریچھ کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا.

پولیس نے بتایا کہ 3 دن سے ریچھ بھاٹہ چوک کے گنجان آباد علاقے میں موجود تھا جس کو تلاش کرنے کے لیے مختلف وسائل استعمال کیے جارہے تھے۔

ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم ظفر نے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ریچھ کو ٹریس کیا اور محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔

ریچھ کی علاقے میں موجودگی سے شہری خوف و ہراس کا شکار تھے، محکمہ وائلڈ لائف عملے کا کہنا تھا کہ ریچھ کوکچھ چند سیف کسٹڈی میں رکھا جائے گا حالت بہتر ہونے پر جنگل میں آزاد کردیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں