ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن میں توہینِ قرآن کا ایک اور واقعہ

اسٹاک ہوم: سویڈن میں توہینِ قرآن مجید کا ایک اور واقعہ پیش آیا، تاہم ناپاک کوشش کے دوران وہاں موجود افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ملعون کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ پولیس کے حفاظتی پہرے میں فرار ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سویڈن میں عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا نے ایک چوک پر پولیس کے پہرے میں ایک مرتبہ پھرقرآن مجید کو نذرآتش کرنے کی ناپاک کوشش کی، تاہم وہاں موجود تقریباً 200 افراد نے ملعون کی اس حرکت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا اور اسے پکڑنے کی کوشش کی،تاہم ملعون پولیس کے پہرے میں فرار ہوگیا۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے جانب داری کا مظاہرہ کرنے پر  وہاں موجود افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بعد میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف نہ صرف مقدمہ درج کیا بلکہ 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں