ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائیکورٹ، پرویز الہیٰ بازیابی کا کیس کاز لسٹ سے خارج

لاہورہائیکورٹ نے پرویز الہی کی بازیابی کا کیس آج کی کازلسٹ سے نکال دیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری والی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امجد رفیق لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ جسٹس امجد رفیق نے کل پرویز الہی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: آئی جی اسلام آباد کو نوٹس، پرویز الہی کو کل پیش کرنے کا حکم

کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امجد رفیق ملتان بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ روسٹر کے مطابق جسٹس امجد رفیق 28اکتوبر تک ملتان بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔

جسٹس امجد رفیق کا ملتان بینچ میں ٹرانسفر کا روسٹر 30اگست کو جاری کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں